Welcome to MuftiArbab.com - A Spiritual Page!
عورت کے لئے پردہ اہم ہے

سوال: ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار تیز تھی، اس بارے میں عورتوں کے لئے کیا ہدایات ہیں کیا ان کو بھی تیز رفتار چلنا چاہئے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: شریعت مطہر ہ میں عورت کے لئے گھر میں رہنا ہی اصل حکم ہے؛ کیونکہ عورت کے لئے پردہ نہایت اہم ہے، البتہ شریعت نے مجبوری میں عورت کو گھر سے نکلنے کی اجازت دی ہے۔ بحرحال عورت اگر کسی ضرورت کے لئے نکلے تو جس ہیئت میں چلنے پر زیادہ پردہ ہوگا وہی بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم