Welcome to MuftiArbab.com - A Spiritual Page!
فجر کے سنت کی قضا

سوال:کیا سنت نماز کی بھی قضا ہوتی ہے ؟ جیسا کی دیکھا گیا ہے کہ کسی کی فجر کی سنتیں چھوٹ جانے پر طلوع آفتاب کے بعد پڑھتاہے ۔
بسم الله الرحمن الرحيم
جواب : قضا وقت کے بعد واجب کی ادائیگی کو کہتے ہیں اس معنی کے اعتبار سے کسی سنت کی قضا نہیں ہے لیکن اگر فجر کی نماز مع سنت کے چھوٹ جائے تو زوال سے پہلے پہلے فرض کے ساتھ سنت کی قضا کرنے کا بھی حکم تبعاً للفرض ہے اور زوال کے بعد کسی اور وقت میں صرف فرض کی قضا ہے
مراقي الفلاح میں ہے:
ولم تقض سنة الفجر إلا بفوتہا مع الفرض إلی الزوال (حاشیة الطحطاوي علی المراقي: ۴۵۳)
اسی طرح اگر فجر کی صرف سنت رہ گئی تو امام محمد رحمہ اللہ کے قول پر طلوع شمس کے بعد زوال سے پہلے تک اسے پڑھ لینے کو بہتر کہا ہے
قال محمد: وتقضی منفردة بعد الشمس قبل الزوال فلا قضا لہا قبل الشمس ولا بعد الزوال اتفاقًا (حوالہٴ بالا: ۴۵۳)
پس امام محمد رحمہ اللہ کے قول کی بنیاد پر طلوع آفتاب کے بعد فجر کی سنت پڑھ لینا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند