Welcome to MuftiArbab.com - A Spiritual Page!
چھپکلی مارنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
مسئلہ یہ ہے کہ چھپکلی مارنا کیسا ہے؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ہاں چھپکلی کو مارنا ثواب ہے، اور پہلی ضرب میں مارنے پر ثواب زیادہ ہوتا ہے، جیسا کہ ترمذی شریف کی روایت میں ہے
عن أبی ہریرۃ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من قتل وزغۃ بالضربۃ الأولی کان لہ کذا وکذا حسنۃ فإن قتلہا فی الضربۃ الثانیۃ کان لہ کذا وکذا حسنۃ فإن قتلہا فی الضربۃ الثالثۃ کان لہ کذا وکذا حسنۃ• (رواہ الترمذی وقال: حدیث أبی ہریرۃ حدیث حسن صحیح، أبواب الصید، باب فی قتل الوزغ رقم: 1482)